قادر آباد، موٹر سائیکل کی ریلوے انجن سے ٹکر، 1 جاں بحق

ساہیوال ( بیورورپورٹ)بند ریلوے پھاٹک کوکراس کرنے والے موٹرسائیکل سوار ٹرین سے ٹکرا گئے ‘ ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ‘2شدید زخمی ‘ ایک کی حالت نازک ‘ لاہور ریفر۔تفصیلات کے مطابق قادر آباد ریلوے پھاٹک صبح 6بجے کے قریب لاہور سے آنے والی ٹرین کے سلسلہ میں بند تھا کہ 62-63/4-R کے رہائشی 3موٹرسائیکل سوار شارٹ کٹ راستہ اختیار کرکے ریلوے لائن کراس کر رہے تھے کہ اس دوران ٹرین آگئی اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجہ میں ثاقب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی عبدالباسط اور تنویر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں تنویر کی نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے اسے لاہور ریفر کردیا ہے ۔حادثہ کے بعد ثاقب کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے اور دیگر زخمیوں کے ورثاء نے بھی کارروائی کرانے سے انکار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ریلوے پھاٹک بند نہیں کیا گیا تھا اسی بنا پر حادثہ پیش آیا .ورثا کا کہنا تھا اسی وجہ سے پھاٹک پر ڈیوٹی کرنے والا شخص فرار ہو گیا تھا۔ مزید دیکھئیے اس ویڈیو لنک کو کلک کر کے اس ویڈیومیں:

قادر آباد ریلوے پھاٹک حادثے کی ویڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں