پنجاب میں بارشیں،کئی شہروں میں بجلی کا سلسلہ منقطع

ساہیوال (ویب نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد و غبار اور آندھی کے طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، بجلی اور سیوریج کا نظام برباد ، دیواریں اور درختوں کے تنے سڑکوں پر گر گئے۔ساہیوال میں گرد وغبار کا طوفان، گوجرانوالا،ڈیرہ غازی خان، کلور کوٹ، بہاول نگر، گوجرہ، پیر محل ،بھکر، دریا خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش ہوئی جس سے خستہ دیواریں اور مکانات منہدم ہو گئے، درخت اکھڑ کر سڑکوں پر آں گرے جبکہ مختلف شہروں میں بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا. مختلف شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے اندھیرا چھا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں