قندوز حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 150 ہو گئی

قندوز(ویب نیوز) افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر امریکہ کی فضائی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 150 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ مدرسے پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے نو عمرحفاظ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبہ قندوز میں افغان فورسز نے مدرسے کو نشانہ بنایاتھا، ہیلی کاپٹرز نے دینی مدرسے پر کئی بم برسائے، خوفناک بمباری سے ننھے طلبہ سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہوگئی، درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔جاں بحق ہونےوالوں میں وہ طلبا شامل ہیں جو حفظ قرآن کے بعد دستار بندی کی سالانہ تقریب میں شامل ہونے آئے تھےاوراپنے اہل خانہ کےساتھ موجود تھے۔افغانی انتظامیہ کے مطابق کارروائی طالبان کے اجتماع پر کی گئی تھی جو مبینہ آپریشن کی تیاری کررہے تھے۔ افغان طالبان کے ذرائع نے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ مدرسے میں کوئی اجلاس نہیں ہورہا تھا نہ طالبان موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں