پنجاب حکومت خادم رضوی کو گرفتار کرنے سے گریزاں

لاہور(ویب نیوز) پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ حکومت خادم حسین رضوی کی گرفتاری میں مشکلات کے پیش نظر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمدخان نے اعتراف کیا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ لاہور میں دھرنا قیادت سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ دھرنا اسلام آباد تک نہیں جائے گا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے جب کہ عدالت نے گزشتہ روز انہیں اشتہاری بھی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں