ساہیوال: 4 افراد کی 16 سالہ لڑکی سے 4 ماہ زیادتی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی قصبے بونگہ حیات میں 4 افراد 16 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے 4 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.مغویہ 4 ماہ بعد ملزمان کے چنگل سے رہائی پا کر گھر پہنچ گئی.مقدمے کے اندراج پر ایک ملزم گرفتار، 3 مفرور. تفصیل کے مطابق بونگہ حیات میں گیس شاپ کے مالک عامر نے اپنے دوستوں پپو،اشرف اور سرفراز کی مدد سے سولہ سالہ (الف) کو چار ماہ قبل اغوا کرلیا تھا. عامر اسے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر (الف) کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے.گزشتہ روز لڑکی درندوں کے چنگل سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئی. قبل ازیں پولیس نے عدم شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب لڑکی کے بیان کے بعد مقدمہ درج کر کے عامر سہیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے.(الف) کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جو اپنی رپورٹ کل پیش کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں