ساہیوال: نامعلوم شخص نے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل جلا ڈالی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں 64 فورآر میں نامعلوم شخص نے سپیشل برانچ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی نئی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کا ہیڈ کانسٹیبل رستم علی اپنی نئی موٹر سائیکل پر نورشاہ میں منیر بھٹی نامی شخص کے گھر گیا اور موٹر سائیکل منیر کے گھر کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعوم شخص نے آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سراغ لگانے کی کوشش کی مگر آگ لگانے والے شخص کا پتا نہ چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں