ساہیوال:‌غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف ایکشن تیز

ساہیوال( بیورورپورٹ)میئر ساہیوال کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ ‘انفورسمنٹ انسپکٹر کارپوریشن نے محکمہ پولیس کو کارروائی کیلئے درخواستیں دے دیں ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 85/6Rمیں مریم سٹی کے مالک محمدشفیع ‘جھال روڈ پر میاں شریف بلاک کے مالکان جاوید اقبال ‘طارق نعیم ‘ محمدسعید وغیرہ ‘93/6Rمیں زین بلاک کے مالک محمدشفیق اور 82/6Rکے خواجہ غریب نواز بلاک کے مالک عبدالرحمن نے میونسپل کارپوریشن کی فیسیں جمع نہ کرائیں اور منظوری لئے بغیر غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں بنائیں ۔ کارپوریشن نے مذکورہ سکیموں کے مالکان کو متعدد بار نوٹسز بھی جاری کئے لیکن کسی نے پرواہ نہ کی ۔ میئر ساہیوال اسد خان بلوچ کی ہدایت پر انفورسٹمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے محکمہ پولیس کو درخواستیں دے دی ہیں ۔میئر ساہیوال نے انفورسٹمنٹ انسپکٹر کو مذکورہ سکیموں کے مالکان کیخلاف فوری مقدمات کے اندراج کیلئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں