ساہیوال میں چوری کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل اور 2موبائل فون چراکرلے گئے ۔چوری کی واردات مین جی ٹی روڈ پر سروس اسٹیشن پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے مقامی صحافی رانامزمل سعید کی موٹرسائیکل نمبری 29/SLLمالیتی 51ہزار روپے چرالی ۔142/9-Lمیں رضوان وغیرہ 2ملزمان نے محمدیاسین کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر سے 2موبائل فون مالیتی 29ہزار روپے چرالئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں