ساہیوال:‌ 5 مویشی چور گینگ سرغنوں سمیت گرفتار

ساہیوال( بیورورپورٹ) ضلعی پولیس نے سرقہ بالجبر اور سرقہ مویشی گینگ کی وارداتیں کرنے والے 5گینگز کے سرغنوں سمیت 15۔ ارکان کو گرفتارکرکے ان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام نے اخبارنویسوں سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوںنے بتایا کہ راہزنی ‘ ہائوس رابری ‘ سرقہ بالجبر اور سرقہ مویشی کی وارداتیں کرنے والے گینگز کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی ایس پی سٹی ملک شکیل ‘ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال وسیم احمد اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی سرکل امجد جاوید کمبوہ کی زیر قیادت ایس ایچ او فرید ٹائون سب انسپکٹر ذیشان ڈوگر ‘ایس ایچ او تھانہ اوزاوکانوالہ ‘شاہکوٹ ‘غازی آباداورکمیر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوںنے شب و روز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے 5گینگز ٹریس لئے اور گینگز عظیم عرف عظیمی راجپوت ‘ناصر عرف ناصری ‘ امتیاز مغل ‘احسان بھٹی اور فیاض عرف فیاضی جوئیہ کے سرغنوں سمیت 15ارکان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 5 موٹرسائیکلیں ‘2موبائل فونز ‘7بکریاں ‘ایک بھینس ‘ایک گائے ‘ ایک بیل ‘ایک بچھڑا اورنقدی وغیرہ کل مالیتی 15لاکھ 6ہزار 330روپے اور ناجائز اسلحہ 1رائفل ‘8پسٹل ‘1ریوالور سمیت متعدد گولیاں برآمد کرلیں ۔ انہوںنے پولیس ٹیموں کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں