ساہیوال: لائیسم کوچنگ سنٹر کے طلبا کا اعزاز

ساہیوال(بیورورپورٹ)لائیسم ایجوکیشنل کوچنگ سنٹر کا PECکے امتحانات میں شاندار رزلٹ‘کوچنگ سنٹر کی کامیابی پڑھے لکھے اور محنتی اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے‘تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر والدین نے کوچنگ سنٹر کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق لائیسم ایجوکیشنل کوچنگ سنٹر چک نمبر 106/9-L کے طلبا ء و طالبات نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں شاندا ر نمبرز حاصل کئے ہیں۔طالبعلموں کی کامیابی اور شاندار رزلٹ کا آنا پڑھے لکھے اور محنتی اساتذہ کرام کی مرہون منت ہے ۔تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار کو بر قرار رکھنے پر بچوں کے والدین نے ادارہ ہذا کی کاوشوں کو بھر پور سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے علاقے کی بیحد ضرورت تھے۔ادارہ ہذا کے پرنسپل اور سٹاف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں