ایپل آئی فون کی نئی منفرد اپ ڈیٹ جاری

میکسیکو(ویب نیوز) ایپل کمپنی کی جانب سےآئی فون ، آئی پیڈ اور میک بک کے لیے آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم کی نئی اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس اپڈیٹ میں استعمال کنندگان کے ڈیٹا اور پرائیویسی کو بہتر انداز میں محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور صارفین کو ایپل کے ساتھ اپنا ذاتی ڈیٹا شئیر کرنے سے متعلق مزید معلومات اور آپشنز دیے گئے ہیں۔ صارفین کو اب ایپل سے اپنا اکاؤنٹ مستقل طور پر ختم یا غیر فعال بھی کرسکتے ہیں ۔ جس کے بعد ایپل کی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی ختم ہو جائے گی۔ نئی اپڈیٹ میں بیٹری سے متعلق ایک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بیٹری لائف اور سروس کی ضرورت سے متعلق معلومات مل سکیں گی۔ فیچر کو سیٹنگز میں موجود بیٹری آپشن کو کلک کر کے استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر آئی فون 6 اور اس کے بعد والے آئی فون صارفین ہی استعمال کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں