ساہیوال: موٹر سائیکلز، نقدی اور موبائل چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ )ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلیں ‘موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں20/11-Lکے قریب ہوئی یہاں88/E-Bکارہائشی وقاص اصغر اپنی موٹرسائیکل پر سبزی فروخت کرنے جارہاتھا کہ راستے میں4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی ‘موٹرسائیکل ‘موبائل فون وغیرہ مالیتی38ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات فرنیچر بازار میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد عباس اسلم کی موٹرسائیکل نمبری3012/SLM مالیتی 30ہزارروپے گھر کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں