ساہیوال: سکیم نمبر2 فرید ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال کے پوش علاقے فرید ٹاؤن سکیم نمبر 2 کا واٹر فلٹریشن پلانٹ 2 ماہ سے خراب، شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور، تفصیل کے مطابق فرید ٹاؤن کی سکیم نمبر 2 میں شہریوں کو پینے کے صاف وشفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگایا گیا تھاجو گزشتہ دوماہ سے خراب ہے. شہریوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود اداروں کی عدم توجہی کے باعث اس پلانٹ کو ٹھیک نہیں گیا جس بنا پر یہاں کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں .شہریوں کے مطابق علاقے کا پانی آلودہ اور حفظان صحت کے منافی ہے مگرفلٹر کی خرابی کی بنا پر شہری یہی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کروا کر شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں