ساہیوال:‌ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ )مہندی کی رسم پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں7/11-Lمیں شادی تقریب کے سلسلہ میں مہندی کی رسم جاری تھی کہ اس دوران شاہد رسول وغیرہ3ملزمان نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے اطلاع ملنے پر تینوں ملزمان کے خلاف 3/6شادی آرڈیننس2015اور 337/H2ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں