ساہیوال:معروف شاعر شفقت رسول کے اعزاز میں تقریب

ساہیوال (بیورورپورٹ ) معروف شاعر وادیب چوہدری شفقت رسول (لندن ) کے اعزاز میں ایک تقریب زیر صدارت پنجابی کے نامور شاعر طالب جتوئی منعقد ہوئی جس میں متعدد ملکی وغیر ملکی شعراء کرام اورسماجی ‘سیاسی حلقوں کے معتبر افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبرقومی اسمبلی میاں انوارالحق رامے نے کہا کہ ساہیوال کی ادبی سرگرمیوں کے حوالہ سے ملک بھر میں ایک پہچان ہے جو اب ماند پڑر ہی ہے جس کی بڑی وجہ شعراء کرام کی تقریبات میں کمی اور شعراء کرام کی مالی مشکلات ہیں اس لئے صاحب استطاعت رکھنے والے افراد کو یہ کمی دور کرنی چاہیے۔ اس موقع پر معروف تجارتی شخصیات طارق نعیم فرشتہ اور جاوید فرشتہ نے سال بھر میں شعراء کرام کی دو تقریبات منعقدکرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ دونوں تقریبات کے تمام اخراجات اور شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ایوارڈ دیاجائے گا۔ اس موقع پر انہوںنے معروف سماجی وسیاسی شخصیت میاں نوید مشتاق فرشتہ کی نگرانی میں ایک ادبی کمیٹی تشکیل دی جو تقریبات کے سلسلہ میں اپنا عملی کردار اداکرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں