ساہیوال: 3 روزہ صنعتی ایکسپو 5 تا 7 اپریل منعقد ہو گی

ساہیوال(ایس این این ) 3روزہ سالانہ صنعتی نمائش ایکسپو ساہیوال5سے 7اپریل تک منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں اور ادارے 115سے زائد سٹال لگائیں گے -یہ بات صنعتی نمائش کے آرگنائزر اور ساہیوال چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہد نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی -انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی صنعتی نمائش کا شمار ملک کی بڑی نمائش میں ہو رہا ہے جہاں پرہر شعبے سے متعلقہ کمپنیاں اپنے سٹال لگا کر پراڈکس کو مارکیٹ کرتی ہیں -انہوں نے کہا کہ اس سال کی خاص بات اس نمائش میں فیملی تفریح کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد نمائش دیکھ سکیں -ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد حسین زائد نے کہا کہ کوئی ملک صنعتوں کے قیام کے بغیر نہ ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی بے روز گار ی ختم ہو سکتی ہے لہذا حکومت اور صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ باہمی مشاورت اور تعاون سے ایسی پالیسیاں ترتیب دیں جن سے ملک میں صنعت کاری کو فروغ ملے-انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک ایک تجارتی منڈی بن چکا ہے جبکہ صنعتیں لگانے میں دلچسپی کم سے کم ہو رہی ہے اور نہ صرف تجارتی خسارہ تیز ی سے بڑھ رہا ہے بلکہ اس سے ملک میں روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا نہیں ہو رہے جس سے بے روز گاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے -ایک اور سوال کے جواب میں ساہیوال چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہد نے کہا کہ موجودہ دور اپنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کا دور ہے جس میں صنعتی نمائش اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ساہیوال کی یہ ضلع نمائش عوام کو رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں کو اپنی اپنی پراڈکٹس مارکیٹ کرنے کا بھی بہتر ین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جسے کامیاب بنانا ساہیوال کے تمام شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے -انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 3روز ہ نمائش کے دوران 50ہزار سے زائد وزٹرز نمائش دیکھیں گے جس سے ساہیوال کی صنعتی ترقی میں بڑی مد د ملے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں