زبردستی زہریلی گولیاں کھلانے سے خاتون جاں بحق

ساہیوال (بیورورپورٹ)6ملزمان نے خاتون کو قابو کر کے زہریلی گولیاں کھلا دیں ‘خاتون جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق عابد کالونی کے رہائشی محمدلطیف کی بھتیجی فوزیہ بی بی86/6Rمیں گھر میں اکیلی تھی کہ محمدحنیف وغیرہ 6ملزمان نےمکوں سے زدوکوب کرکے ہاتھوں اور ٹانگوں سے قابوکر کے زہریلی گولیاں کھلا دیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گئی ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے محمدلطیف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں