ایس سی او کے نام پر نوسر باز گروہ سر گرم

ساہیوال(ایس این این) آرمی سگنل کور کے زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چلنے والی سیلولر کمپنی ایس سی او کے نام پر دھوکہ دہی کی کوشش کا انکشاف، سندھ کے شہر حیدر آباد میں ایس سی او کے نام سے ٹاور کے لیے جگہ درکار ہے کے ہینڈ‌بل تقسیم. پرکشش کرایہ اور دیگر مراعات کی وجہ سے شہریوں کا دئیے گئے نمبرز پر رابطہ. جعلی کمپنی کے نمائندے احسن فاروق نے رابطہ کرنے والے ایک شہری کو ساہیوال آ کر رابطہ کرنے کی ہدایت کی. تفصیل کے مطابق حیدر آباد سندھ کے شہری(ع) نے ایس این این کے فیس بک پیج پر حیدر آباد میں تقسیم ہونے والا ہینڈ بل بھیجا اور پوچھا کہ یہ کمپنی ساہیوال میں کام کر رہی ہے ، مجھے ساہیوال بلایا گیا ہے میں یہاں آنا چاہتا ہوں. جس پر ایس این این نے دئیے گئے نمبرز پر فون کیا تو فون اٹینڈ نہیں‌کیا گیا. یاد رہے کہ سپیشل کیمینیکشن آرگنائزیشن صرف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آپریٹ کرتی ہے تاہم اس کے صارفین پاکستان کی حدود میں ایس سی او سے معاہد شدہ کمپنیز سے سروس حاصٌ کرتے ہیں. پاکستان میں ایس سی او کا کوئی ٹاور یا نیٹ ورک موجود نہیں. اس کے باوجود ایس سی او کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے والا گروہ دیدہ دلیری سے سر عام ہینڈ‌بل تقسیم کر رہا ہے اور ٹاورز کے لیے جگہ کے حصول کی آڑ میں دستاویزات کے لیے رقوم طلب کر رہا ہے. حیدر آباد کے شہریوں‌نے ایس سی او حکام سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.


اپنا تبصرہ بھیجیں