جہلم: خواتین کی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

جہلم(ایس این این) موبائل فون ٹھیک کرنے کی آڑ میں تصویریں اور ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا شخص ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار۔میڈیا کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے جہلم میں کارروائی کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم افضل کوگرفتار کرلیا۔ملزم افضل موبائل فون مکینک ہے، اسی آڑ میں موبائل فون سے خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے اپنی کزن سمیت کئی لڑکیوں کی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں