ساہیوال: فحش فلموں‌کادھندہ 2 افراد کے‌خلاف مقدمہ

ساہیوال(ایس این این ) موبائل فون میں فحش فلمیں لوڈ کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمات درج ‘1گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک میں زوہیب اور حیدری محلہ میں جواد چند شوقین نوجوانوں کو موبائل فون میں فحش فلمیں اور تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے دے رہے تھے کہ اس دوران سٹی پولیس کو اطلا ع مل گئی اور پولیس ٹیموں نے چھاپے مارکر حیدری محلہ سے جواد کو گرفتار کرلیا جبکہ جوگی چوک میں زوہیب ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں