سازشوں کا بھانڈا پھوٹ چکا، الیکشن جیتیں گے: نواز شریف

اسلام آباد( ایس این این) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام سازشوں کے باوجود ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے گی، یہ سینیٹ الیکشن نہیں ہے جہاں مخصوص ہتھکنڈوں سے قوم کو بے وقوف بنایا جا سکے گا.عوامی طوفان ہے سے ٹکرانے کی ہمت کسی میں نہیں، چند افراد کی خواہش ہے کہ ن لیگ الیکشن نہ جیت سکے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب مقدمے سے ہمارے خلاف الزامات کا بھانڈاعوام کے سامنے پھوٹ چکا ہے، پوری قوم باخبر ہے کہ اس مقدمے کی حیثیت کیا ہے، مخالفین کا ایک ہی مطالبہ ہےکہ نواز شریف کو سزا ہو، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، پھر بھی مقدمہ چل رہا ہے، اس کا مقصد مجھے سزا دینے کے سوا کچھ نہں مگر سزا دینے والے جواز کی تلاش میں ہیں جو انھیں نہیں ملا رہا۔میرے خلاف جے آئی ٹی کی سازشوں کی پول کھل چکی ہے اس کے باوجود ہم مقدمات سے نہیں بھاگے. واجد ضیا کسی سوال کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، سپریم کورٹ نےصرف اقامہ اور فرضی تنخواہ پر فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں