بورڈامتحانات میں شاندار کار کردگی پر سرکاری سکولز کو مبارک باد

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج سو فیصد آنے کی روایت برقرار، سرکاری سکولز کی جانب سےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ، ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی کی جانب سے شاندار نتائج پر سرکاری سکولز کی انتظامیہ کو مبارک باد. ساہیوال ٹیچرز کمینٹی کے ترجمان ملک صابر حسین کھوکھر کے مطابق جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں تمام سرکاری سکولز کی جانب سے شاندار کا کر دگی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر اساتذہ اور طلبا و طالبات مبارک کے مستحق ہیں. ان کا کہنا تھا کہ نجے شعبے سے مسابقت اور سہولیات کی کمی کے باوجود سرکاری سکولز کی کار کردگی قابل تحسین ہے . انھوں نے کہا کہ سرکاری سکولز آنے والے وقت میں اس سے بھی بہتر کاکر دگی کا مظاہرہ کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں