امریکہ پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرے: عمران ادریس

ساہیوال ( بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز خطاب کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکہ افغانستا ن میں اپنی ناکام پالیسیوں کاملبہ پاکستان پر مت ڈالے پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا اور اربوں ڈالر نقصان اٹھایا اورپاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار جانوں کا نذرانہ دیا لیکن امریکہ کاپاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا اور بھارت کو تھپکی دینا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ۔اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی دہشتگردوں اور دہشتگردی سے نفرت کرتاہے مگر افسوس ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں اور بھارت کا کشمیریوں پر ظلم وتشدد نظر نہیں آتا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اسکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے آخری حدتک جائیگی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں