شریف فیملی آئین کے ساتھ کھیلنا بند کرے: شیخ شاہد حمید

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ تحریک انصاف آرٹیکل 62اور 63کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ نوازشریف خاندان آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنا بند کردے مسلم لیگ (ن )نے جو کھیل کھیلا وہ خود اس شکنجے میں آگئی ہے اب ان کو آئین اورقانون میں تبدیلیاں یاد آرہی ہیں ۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے خلاف ریفرنس ہیں نااہل وزیراعظم نے کئی سالوں سے کیس دبائے ہوئے ہیں انہیں اب پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔قوم کا پیسہ لوٹنے والوں نے قوم کو یرغمال بنا رکھا تھا عوام پر بادشاہت کرنے والوں کو اب قوم کی فکر ستا رہی ہے ۔انہوںنے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرکے پاگل پن کا ثبوت دیاہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑنے والے بھارت کو تھپکی دی ہے جو قابل مذمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کو بھکاری ملک کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ حکمرانوں کو اپنی داخلی و خارجی پالیسی کی سمت درست کرکے ملکی دفاع کرتے ہوئے امریکہ کو دوٹوک جواب دینا چاہئے تاکہ پاکستانی قوم کا وقار بلند ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں