ساہیوال: نقل کرنے والا طالب علم گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ) نقل کرنے والا طالب علم رنگے ہاتھوں گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول قصبہ نورشاہ میں میٹرک کے امتحان کے دوران ایک طالب علم حمید دوران پیپر ممنوعہ مواد کی مدد سے نقل کر رہاتھا کہ امتحانی سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد نے اسے نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزم کے خلاف پنجاب یونیورسٹی اینڈ مال پریکٹس ایکٹ 1950 ترمیمی آرڈیننس 1999 دفعہ3کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں