ساہیوال:‌ترقیاتی منصوبے فوری مکمل کیے جائیں: طفیل جٹ

ساہیوال ( بیورورپورٹ )ممبر قومی اسمبلی چوہدری طفیل جٹ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں تا کہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت ہر شعبے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اورشہریو ں کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی انکی دہلیز پرممکن بنا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںصوبائی وزیر ملک ندیم کامران‘ممبر ان اسمبلی چوہدری منیر ازہر‘ارشد ملک‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدیر احمد باجوہ سمیت نمائندگان ممبران اسمبلی اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے ضلع کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں ضلع بھر میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ کام کی رفتا رکو پہلے سے تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں