گجرات:‌45 سالہ شخص نے بچوں،بھاوج کو قتل کرکے خودکشی کر لی

گجرات (ایس این این) گجرات کے نواحی علاقے بھدر میں ایک 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے . قتل کی لرزہ خیز واردات کا سن کر اہل علاقہ سوگ میں ڈوب گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں