ساہیوال:‌ڈکیتی کے واقعات، لاکھوں روپے اڑا لیے گئے

ساہیوال (بیورورپورٹ )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘ طلائی زیورات ‘ موٹرسائیکل ‘لیپ ٹاپ اورپرائز بانڈ وغیرہ لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ہوئی یہاں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان طیب حنیف کی دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ ‘موبائل اسسریز اورنقدی وغیرہ مالیتی 68ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ دیگر وارداتوں جیون سٹی میں نامعلوم ملزمان نے جاوید احمد کے گھر کے تالے توڑ کر الماری سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 87ہزار روپے ‘دبئی گارڈن میں نامعلوم ملزمان نے تقی عباس کی موٹرسائیکل نمبری 73/LENمالیتی 60ہزار روپے فوڈ کمپنی کے باہر سے اور 185/9-Lمیں جمیلہ بی بی کے گھر میں الماری سے نقدی ‘طلائی زیورات اورپرائز بانڈ وغیرہ کل مالیتی 2لاکھ روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں