ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس سکواڈ پر حملہ، 2 شہید

ڈی آئی خان (ایس این این) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ڈی پی او پولیس کے اسکواڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ۔ حملے میں ریمونٹ کنٹرول بم استعمال کیا گیا. متعدد پولیس اہلکار اس دھماکے کی زد میں آئے تاہم ابتدائی طور پر 2 اہلکاروں کی شہادت کی اطلا عات ہیں. ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ رہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں