ساہیوال: میلہ کمیر، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ساہیوال (ایس این این )ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں عرس حضرت بابا محمد پناہ کی آمد پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبر دآزما اور دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے پولیس فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کے ہمراہ دربار حضرت بابا محمد پناہ ؒ کمیر کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مزید ہدایات جاری کیں۔ دربار پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔اس موقع پر دربار کے متولی نے دونوں افسران کو چادر پہنائی اور دربار آنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد وسیم اور ایس ایچ او تھانہ کمیر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں