میلہ کمیرتعطیل، نہم کا پیپر معمول کے مطابق ہو گا

ساہیوال (ایس این این ) ضلع ساہیوال میں 2 اپریل بروز پیر کی مقامی تعطیل کے باوجود ساہیوال بورڈ کے کلاس نہم کا پیپر معمول کے مطابق ہوگا ۔کنٹرولر امتحانات قاضی ناصر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 2 اپریل کو ڈپٹی کمشنر نے میلہ کمیر کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام جاری کلاس نہم کے پیپرز متاثر نہیں ہوں گے اور 2 اپریل کا پیپر معمول کے مطابق ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں