مظفر آباد، جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

مظفرآباد(ویب ڈیسک) وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔آزاد کشمیر میں وادی نیلم سے مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے سے گزر رہی تھی کہ بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی آبادی کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں