وزیر اعظم کو”فریادی“ نہیں کہا: ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد(ویب نیوز) سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم کے لیے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا.اس ضمن میں میڈیا پر نشر کیے جانے والے بیانات مفروضوں پر مبنی ہیں، ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ لطیف کھوسہ سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ملقات میں کچھ کھویا نہیں، پایا ہی ہے. چیف جسٹس بطور وزیر اعظم عہدے کا احترام کرتے ہیں اور آئینی حدود کو بخوبی نبھاتے ہیں. ایسے بیانات کو سیاسی رنگ دینا اور ذات کے لیے استعمال کرنا سراسر غلط اور افسوس ناک ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں