رجسٹرڈ ووٹرز 11 کروڑ، اندراج کی آخری تاریخ یکم مئی

اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ نئی انتخابی فہرستیں ملک بھر میں 15 ہزار ڈسپلے مراکز پر آویزاں کی جا چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 73 لاکھ نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ 8 لاکھ وفات پاجانے یا ترک شہریت کرنے والے ووٹروں کو انتخابی فہرستوں سے نکال دیا گیا۔نئے ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پہلے اپنے ووٹ کا اندراج یا درستگی کرالیں۔ اسکے بعد انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں