”فریادی“ کا لفظ چیف جسٹس کے شایان شان نہیں : نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات معمول کا حصہ تھی. اس پرچیف جسٹس کے شایان شان نہیں کہ وہ ایک وزیر اعظم کے لیے سائل اور”فریادی“ جیسے الفاظ استعمال کریں.انھیں ایسی باتیں نہیں چاہئیں جو انھوں نے کی ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس فریادی جیسے الفاظ نہ کہتے تو بہتر ہوتا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مناسب سمجھیں تو وضاحت طلب کر سکتے ہیں ۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ اداروں کو کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے ، ہر ادارہ اپنی حد میں رہے تو اچھا ہے، ہم نے کبھی کسی ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کی.انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت شیخ نے کہا تھا کہ اڈیالہ میں جگہ خالی ہے، ایسی باتیں کسی بھی وزیراعظم کے لیے کرنا انتہائی غیر مناسب ہے، ایسے الفاظ جج کو زیب نہیں دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں