وزیر اعظم سے ملاقات ان کی درخواست پر ہوئی: چیف جسٹس

اسلام آباد(ایس این این) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات وزیر اعظم کی درخواست پر ہوئی. ملاقات کو جو رنگ دیا جا رہا ہے وہ درست نہیں. معروف وکیل لطیف کھوسہ کے دوران ایک مکالمے میں چیف جسٹس نے کہا کہ میٹنگ کچھ لینے دینے کے معاملات سے بالا تر تھی. ہمارے پاس کئی سائل آتے ہیں ، ہر شخص کی سننا پڑتی ہے مگر ہم نے آنے والے کو کچھ نہیں دیا . انھوں نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی پر اعتماد کریں، میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا.لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو لیاقت علی خان اور جسٹس عبدالرشید والی بات ہو گئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انھیں بلایا گیا تھا لیکن یہاں لوگ میرے پاس چل کرآئے، مجھے بلایا گیا تو میں نہیں گیا بلکہ ان سے کہا یہاں آجائیں، روزانہ کئی سائل آتے ہیں کسی کو روکا نہیں جاتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ملاقات ان کی درخواست پر ہوئی جو اپنی سنانے آئے. ہماری طرف سے انھیں کچھ نہیں دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں