ساہیوال: جماعت اسلامی کا تعزیتی اجلاس

ساہیوال(ایس این این) جماعت اسلامی پی پی 222ساہیوال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت امیر پی پی 222ساہیوال رانا زاہد فاروق منعقد ہوا۔ جس میں سینئر صحافی وسابق جنرل سیکرٹری پریس کلب ساہیوال راغب علی سید کی اچانک وفات پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا گیااور مرحوم کی شعبہ صحافت کے حوالے سے خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی۔اجلاس میں چوہدری طیب رسول ، قاری شبیر احمد قصوری، محمد یاسر مظہر ،ملک محمد اجمل ،ساجد لطیف مانیکا ، ڈاکٹر محمد یعقوب کھرل اور ڈاکٹر زاہد محمود نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں