سکھر، گودام کی چھت گرنے سے 13 جاں بحق

سکھر(ویب نیوز) سکھر کی کھجورمارکیٹ میں ایک گودام کی چھت گر گئی. آج شب کھجور مارکیٹ کی چھت ایک گودام میں لگی ہوئی ایک بھٹی میں دھماکہ ہونے سے گر گئی. گودام میں اس وقت کئی لوگ موجود تھے تاہم اب تک ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہو چکی ہے۔جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھجور مارکیٹ میں چھوہارے پکانے والی بھٹی کے پھٹنے سے گودام کی چھت وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر آگری ۔جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ پولیس گودام کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں