ساہیوال:‌ایک دن میں 3 خواتین کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این) مختلف وجوہات پر تین خواتین نے مختلف مقامات پر خود کشی کر لی. 95 سکس آر کی صفیہ نے شوہر کے ساتھ جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی. چک شفیع اور نورشاہ کی نور الٰہی بیگم اور مسماۃ زینب نے حالات سے تنگ آ کر زہر پی لیا. مذکورہ خواتین کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ جان کی بازی ہار گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں