دو اپریل سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کے پیش نظر سکولز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا. نئے اوقات کار 2 اپریل 2018 سے لاگو ہوں گے. ذرائع کے مطابق 2 اپریل سے تمام گرلز سکولز صبح ساڑھے سات بجے کھلیں گے اور ایک بجے بند ہوں گے. بوائز سکول میں سکول کھلنے کا وقت صبح پونے آٹھ بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بوائز سکولز میں چھٹی کا وقت سوا ایک بجے ہو گا.اس ضمن میں محکماتی نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں سرما اور گرما کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں. ضلع ساہیوال میں یہ نوٹفکیشن اداروں کے سربراہوں کو ارسال کیا جا چکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں