وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد(ایس این این )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات ، شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیےبغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے .جہاں جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات جاری ہے. ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں . ملاقات کے دوران وزیراعظم کی تواضع چائے اور بسکٹس سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں