کامسیٹس ،سٹوڈنٹ ویک میں لال بینڈ‌کی پرفارمنس

ساہیوال(ایس این این)کامسیٹ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ویک کے سلسلے میں لاہور کے مشہور” لال بینڈ” نے اپنی شاندار پرفارمنس سے طلباء و طالبات کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ شو کا تھیم میوزک فار پیس تھاجس میں ڈائریکٹر کامسیٹ ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت‘ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی‘فکیلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بینڈ کی قیادت لمز یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر تیمور رحمان کر رہے تھے جنہوں نے غلام فرید‘میاں محمد بخش اور دوسرے صوفیائے کرام کا کلام گا کر سماں باندھ دیا۔انہوں نے اس دوران دوسرے معروف گیت بھی سنائے ۔اس موقع پر کامسیٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سٹوڈنٹ ویک کا مقصد طلبا و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت سازی بھی ہو سکے ۔ انہوں نے میوزک فار پیس کو موجودہ حالات میں اہم قرار دیا اور کہا کہ” لال بینڈ ” نوجوان نسل میں برداشت اور رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ معاشرے میں تشدد کو ختم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں اور ایک بار پھر سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں