پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی یکم اپریل سے شروع ہو گی

کراچی(ایس این این) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز یکم اپریل سے شروع ہو گی. میچز کے ٹکٹ آن لائن خریدے جا سکیں گے. آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ 26 مارچ سے شروع کر دی گئی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی، ٹکٹ پرائیویٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں