ساہیوال: کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر مقدمات

ساہیوال ( بیورورپورٹ) مکان کرائے پر دیکر متعلقہ تھانوں میں اطلاع نہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق عارضی قیام آرڈیننس 2015کے تحت مکانات کرائے پر دیکر دونوں فریقین نے متعلقہ تھانہ کو اطلاع کرنا ہوتی ہے لیکن-R 85/6 ‘89/6-R کے رہائشی اشرف ‘عابد ‘ریاض ‘ظفر اقبال ‘ندیم ‘شبیر ‘عتیق اور عابد وغیرہ نے اپنے مکان کرائے پردیئے لیکن نہ کرایہ داروںنے اور نہ ہی مالک مکان نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی۔ پولیس نے عابد ‘اشفاق ‘زاہد ‘ اﷲ دتہ ‘ساون اور عتیق کو گرفتارکرکے ودیگر ملزمان کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں