ساہیوال:‌فتح شیر روڈ کی تعمیر کا مطالبہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ٹریڈرز ونگ جنرل سیکرٹری رانا ندیم علیم نے چیمبرآف کامرس فتح شیرروڈ کی مین سڑک تعمیر کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے اورسڑک میں پڑے کھڈے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر آنیوالے ممبران کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والی وہیکلز موٹرسائیکل ‘کار جمپ لگنے سے پنکچر وخراب ہورہی ہیں اور اکثراوقات حادثات بھی رونما ہوجاتے ہیں ۔ ساہیوال سٹی کی متعدد سڑکوں کی تعمیرو مرمت جاری ہے لیکن مذکورہ سڑک پر توجہ نہیں دی جارہی ۔ مذکورہ سڑک تعمیر کی منظوری کے باوجود تاخیر کاشکار ہے ۔ممبران چیمبرآف کامرس اور رہائشی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے مشکلات کاشکار ہیں۔ انہوںنے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے سڑک کی مرمت کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں