حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے

ریاض(ویب نیوز) حوثی باغیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 7میزائل داغے جنہیں فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ ان میں سے 3میزائل ریاض پر داغے گئے ۔اتحادی افواج کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ کے راڈار نے مملکت کی فضائی حدود میں داغے جانے والے 7میزائل ریکارڈ کئے جن میں سے 3 کا نشانہ ریاض کی شہر ی آبادی تھی، چار میزائل دیگر مختلف مقامات پر داغے گئے۔ اطلاع ملنے پر فضائیہ نے فوری کارروائی کی اور تمام میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا ۔ میزائل کو ناکارہ بنانے سے ان کا ملبہ شہری آبادی پر گرا ہے جس کے باعث اطلاعات کے مطابق املاک کو نقصان ہوا ہے جبکہ ریاض میں ایک مصری تارک وطن جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں