ساہیوال:‌پی ایس ایل پر جوا، 4 افراد گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ) پی ایس ایل کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے 4ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جھال روڈ پر حیدر علی عرف ببلو ‘عثمان ‘فخر اور ارشاد پی ایس ایل کے فائنل میچ پر کرکٹ جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر چاروں ملزمان کوگر فتارکرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں