ساہیوال:‌ چلڈرن فیسٹیول 29 مارچ کو ہوگا

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ساہیوال آرٹس کونسل کی جانب سے بچوں کی تفریح کیلئے 29 مارچ کودو روزہ چلڈرن فیسٹیول کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی ہوں گے ۔یہ پروگرام کمشنر علی بہادر قاضی کی خصوصی ہدایات پر امتحانات سے فارغ طلباء و طالبات کی تفریح کیلئے پیش کیا جائے گا۔یہ بات ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے ایک خصوصی ملاقات میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے بے حد اصرار پربچوں اور فیملیز کیلئے یہ پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے جہاں داخلہ بذریعہ پاسز ہوگا۔ مفت پاسز آرٹس کونسل کے دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ فیسٹیول میں میجک شو، پپٹ شو کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے پروگرامز بھی شامل ہیں جس دوران بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹرز مکی مائوس،ڈورے مان،کٹی،بین ٹین ،پو اینڈ بینی اور سمبا تفریح کیلئے پرفارم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں