ساہیوال:‌معروف صحافی راغب علی شاہ انتقال کر گئے

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ساہیوال پریس کلب ساہیوال کے سابق جنرل سیکرٹری و مقامی ہفت روزہ” کاشف“ کے چیف ایڈیٹر سید راغب علی شاہ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انہیں اچانک دل کی تکلیف کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایاگیا لیکن وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم40سال سے صحافتی شعبہ سے منسلک تھے ان کاشمار ساہیوال کے سینئر صحافیوں میں ہوتا تھا۔وہ طویل عرصہ روزنامہ ” جنگ“ سے وابستہ رہے.مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مائی شاہ قبرستان میں سپرد خا ک کردیاگیا۔ مقامی صحافیوں اور مختلف حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں