ساہیوال: ڈی سی او کا قیوم ہسپتال کاہنگامی دورہ

ساہیوال(ایس این این )ڈپٹی کمشنر شوکت علی خان کھچی نے حاجی عبدلقیوم اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورصفائی سمیت دیگر سہولیات چیک کیں۔ڈپٹی کمشنر شوکت علی خان کھچی نے آئوٹ ڈور اور ایمرجنسی سمیت وارڈز کا بھی تفصیلاً دورہ کیااور وہاں موجود مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔انہوں نے ایمرجنسی اوروارڈز میں صفائی کا بالخصوص جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی شوکت علی خان کھچی نے فرداً فرداً مریضوں کی عیادت کی اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مفت ادویات سمیت دیگر سہولتوں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا فرض ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہرگز نہ ہچکچائیں اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں